• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے ہنگم کمرشل انفراسٹرکچر، ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے پلیٹ فارم تشکیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر میں بے ہنگم کمرشل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے ماسٹر پلان پر سو فیصد عمل درآمد ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، اس سلسلے میں قومی تعمیر نو کے محکموں ایم ڈی اے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل پر مشتمل خصوصی پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے جو کہ کمرشلائزیشن کے بائی لاز پر عمل درامد کو ہر صورت یقینی بنائے گا،یہ بات انہوں نے ضلع کونسل دفتر میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں پٹرول پمپ سمیت دیگر کمرشل عمارات کے نقشوں اور بائی لاس کی منظوری بھی دی گئی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے پھیلاؤ کو یکساں کرنے کے لئے ماسٹر پلان کے تحت کمرشل ایریوں کی نشاندہی کا کام تیزی سے جاری ہے، اس حوالے سے زرعی و کمرشل علاقوں کو خصوصی طور پر جیو ٹیگنگ کے ذریعے ایک سسٹم میں لایا جا رہا ہے جس کے بعد کمرشلائزیشن کے لئے روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا۔رضوان قدیر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ کمرشل نقشوں اور عمارات میں تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر تعمیرات کی اجازت دی جائے۔ بصورت دیگر متعلقہ محکمے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید