• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں 2 کروڑ 70لاکھ روپےکی لاگت سے ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں 2 کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر مکمل ہوگئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے سنٹر کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب کچہری کیمپس میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہائرایجوکیشن کے پراجیکٹ ’’بلڈنگ ویمن یونیورسٹی ‘‘کے تحت اس ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر کی گئی ہے اس پراجیکٹ میں 2 ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جانے تھے جس میں ایک کی تعمیر مکمل ہوگئی جس پر 2 کروڑ70لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر متی تل کیمپس میں تعمیر کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید