• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، وہاڑی سے گٹکے کی بھاری مقدار برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی سے گٹکے کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ فوڈسیفٹی ٹیم نے میلسی میں میتلا چوک پر ڈرنک کارنر کی انسپکشن کے دوران ممنوعہ گٹکے کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ ممنوعہ گٹکا بیچنے پر ڈرنک کارنر مالکان کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 2 ہزار ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کردیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔
ملتان سے مزید