• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی کریک ڈاؤن ،لاروا ملنے پر شوروم سمیت متعدد ہوٹل سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کریک ڈاؤن کے دوران ڈینگی لاروا ملنے پر شوروم سمیت متعدد ہوٹل سیل کردیئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملتان نے ایک ہوٹل اور معروف سٹور سمیت 5 کمرشل عمارتوں کو سربمہر کیا اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے لاروا ملنے پر نوٹس بھی جاری کئے گئے۔انسداد ڈینگی ٹیموں نے ریلوے کالونی، ہوٹلز ، ریسٹورنٹ، شو روم سمیت واٹر فلٹریشن پلانٹس، ٹینکوں کی چیکنگ کی۔ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے کہا کہ موسم میں نمی کے باعث ڈینگی لاروے کی افزائشِ کے خدشات لاحق ہیں۔
ملتان سے مزید