• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ کے مزید14اور خسرہ کے 6مریض داخل

ملتان(سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا 14 مزید مریض رپورٹ ہوئے ، ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کے مطابق رواں سال نمونیہ چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 266 مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے جن میں سے 69 بچے دم توڑ گئے۔دریں اثناخسرہ میں مبتلا  مزید 6مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ صحت یاب ہونے پر6 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا  ہے ۔ چلڈرن ہسپتال میں اس وقت   خسرے  کے34مرض زیر  علاج  ہیں ۔
ملتان سے مزید