• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں الیکٹرانک رکشہ پروجیکٹ پرآگاہی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائینسز (LUMS) کے اشتراک سے الیکٹرانک رکشہ کے پروجیکٹ کے متعلق آگاہی سیمینار ہوا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور اس بارے زرعی یونیورسٹی کی طرف سے لمز یونیورسٹی کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی کو ملنے والے ماڈل الیکٹرک رکشوں کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جائے گا، عالمگیر اختر خان نے کہا کہ موجودہ دور میں الیکٹرک پاور سے چلنے والی ٹرانسپورٹ وقت کی اہم ضرورت ہیں ،موجودہ فیول کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں بھی شدت سے اضافہ ہو رہا ہے اس ضمن میں ماحول دوست فیول کی مدد سے اس آلودگی پر خاطرخواہ طور پر کمی لائی جا سکتی ہے۔ شرکاء کو لمز یونیورسٹی کے ریسرچرز حذیفہ رؤف نےآگاہ کیا کہ موجودہ ڈیزائن میں بیٹری کو فوری تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔جس کی وجہ سے اس کے استعمال میں کسی قسم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس سہولت کو مہیا کرنے کے لئے چارجنگ اسٹیشن بھی ملتان میں انسٹال کر دیئے گئے ہیں ۔
ملتان سے مزید