• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انر ویل ڈسٹرکٹ 343کی جانب سے مختلف کلبز کی عہدیداروں کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)انر ویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز شاہین لنگڑیال وائس چیئرمین مسز عائشہ مظہر اور سیکرٹری شاہین معظم خاکوانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دینے والے لوگ اللہ تعالی سے بہترین آجر پائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انر ویل ڈسٹرکٹ 343 کے زیر سایہ چلنے والے پورے پنجاب میں 9 عدد کلبز کی صدورز و سیکرٹریز کی بہترین کارکردگی پر سالانہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب میں سعدیہ کرمانی، زیبا جاوید، طاہرہ نجم، جینا اعجاز، لائبہ خاکوانی، ڈاکٹر افشاں، راشدہ طاہر، ناز فاطمہ، منزہ، فرح لودھی, نزھت افتخار، ارم اقبال اور دیگر کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیئے گئے ۔
ملتان سے مزید