• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک کا سندھ پورٹ فولیو بیڈ گورننس کا شکار ہے، فیصل سبزواری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کا سندھ پورٹ فولیو بیڈ گورننس کا شکار ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے سندھ کے ورلڈ بینک پورٹ فولیو پر جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ نے ورلڈ بینک کے 13منصوبوں پر تجزیاتی اجلاس کیا ہے، سندھ پورٹ فولیو کے اکثر منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، زرعی صلاحیت بڑھانے، ویسٹ منیجمنٹ اور کئی منصوبوں میں تاخیر ہورہی ہے، منصوبوں میں تاخیر کی بڑی وجہ سوچ، قابلیت اور انتظام کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم عائد کر کے قابلیت اور اہلیت کو روک دیا گیا ہے، دل کھولیں کوٹہ سسٹم ختم کر کے نجی شعبے سے منصوبے کرائیں، حکومت نجی شعبے کی مدد سے اپنے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پبلک پارٹنرشپ موڈ کا درس کم کریں ماحول بنائیں، ورلڈ بینک کے منصوبے تاخیر کا شکار اور سندھ حکومت وفاق سے نئے منصوبے مانگ رہی ہے۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی ضرورت 15 ہزار بسیں ہیں سندھ حکومت ہزار بھی نہیں دے سکی، فنڈنگ موجود ہے لیکن لگتا نہیں سندھ حکومت ریڈ لائن اور یلو لائن مقررہ وقت پر بناسکے۔

قومی خبریں سے مزید