گوجرانوالا میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس آفس میں توڑ پھوڑ اور وارڈنز پر تشدد کا مقدمہ ٹریفک پولیس کی مدعیت میں درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن نے کم عمر موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا تھا، وکیل نے رشتہ دار بتاتے ہوئے کم عمر شہری کے چالان سے روکا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چالان پر وکیل اور اس کے ساتھیوں نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔
دوسری جانب سیشن کورٹ کے باہر سیالکوٹ روڈ پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے وکیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا سیشن کورٹ بار کے ہال میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلاء آج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔