• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں 3 بھارتی گرفتار، تصاویر جاری

تصویر  بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر  بشکریہ بھارتی میڈیا

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کے الزام میں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق ہٹ اسکواڈ کو قتل کی ہدایت بھارتی حکومت نے دی تھی۔ گرفتار 3 بھارتیوں کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ اسی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کئی سالوں سے صوبہ البرٹا میں رہ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید