• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کا بھارت سے دھماکہ خیز مواد لیکر اسرائیل جانیوالے بحری جہاز کو لنگرانداز کرنے سے انکار

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسپین نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ہسپانوی ٹرانسپورٹ کے وزیر کےمطابق ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی بندر گاہ سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کا کہنا ہے کہ اسپین اسرائیل کےلیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔

اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید