• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کریم کنڈی نے گورنرخیبر پختونخوا کا حلف اٹھالیا

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنرخیبر پختونخوا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر امیر مقام، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ندیم افضل چن، نیئر بخاری سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام اور پیپلز پارٹی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

 فیصل کریم کنڈی یکم جنوری 1973 کو کراچی میں پیدا ہوئے، وہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رہے ہیں، پشتون قوم کنڈی سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے کراچی سے کامرس میں گریجویشن کی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے والد فضل کریم کنڈی بھی رکن قومی اسمبلی رہے، فیصل کریم کے بھائی احمد کریم کنڈی 2 مرتبہ صوبائی رکن منتخب ہوئے۔

 فیصل کریم کنڈی پہلی مرتبہ 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2008 سے 2013 تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے۔

قومی خبریں سے مزید