• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکہ کے تعلیمی اداروں میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث مشی گن کی گریجویشن کی تقریب معطل کرنا پڑ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن یونی ورسٹی میں طلبا کو اسناد دینے کی تقریب میں طلبا نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔طلبا نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اور امریکا سے اسرائیل کی حمایت ترک کرنے کے مطالبے بھی درج تھے۔مشی گن پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی طلبا زخمی بھی ہوگئے۔ طلبا کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔طلبا اور پولیس کی جھڑپ کے باعث گریجویشن کی تقریب بے نظمی کا شکار ہوگئی اور تقریب کو چند گھنٹوں کے لیے معطل کرنا پڑا۔
یورپ سے سے مزید