وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان سے جو طلبا پاکستان آنا چاہیں، سرکاری خرچ پر ان کی فوری واپسی یقینی بنائیں، طلبہ اور والدین کے درمیان رابطے کےلیے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت کردی، انجینئر امیر مقام آج ہی بشکیک کےلیے روانہ ہوں گے۔
اعلامیہ وزیر اعظم آفس میں کہا گیا کہ امیر مقام بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے، انجینئر امیر مقام پاکستانی طلبا سے بھی ملاقات کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبا مخالف فسادات پر گہری تشویش ہوئی، پاکستانی سفارتخانہ زخمی طلبا کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں معاونت یقینی بنائے، مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔