• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے نشہ آور اشیاء کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر صحت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) گھناؤنے اخلاقی اور قانونی جرائم کے حوالے سے جنوبی ایشیا بالخصوص ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کے عوام تو منفی شہرت رکھتے ہی ہیں لیکن ترقی یافتہ اور آزاد معاشرے کے لوگ بھی ایسے واقعات سے مبرا نہیں، گزشتہ دنوں نشہ آور اشیاء کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ایک واقعہ آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے علاقے یپون میں پیش آیا۔

آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر صحت بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کے حلقے میں نشہ دے کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کئے گئے ٹیسٹ میں میرے جسم میں نشہ آور اشیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے لیکن میں نے خود وہ نشہ آور اشیا نہیں لی تھیں ،ہمیں منشیات دیئے جانے یا جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے سے ڈرے بغیر بلاخوف و خطر گھومنے پھرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

 آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ کے سربراہ اسٹیون مائلز نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے بریٹینی لاؤگا کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید