• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقرر و تبادلوں کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ایف بی آر کا 750 ارب روپے سے زائد ہدف مقرر ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس اقدامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر میں تقرر و تبادلوں کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، کوشش ہے رواں ماہ کے دوران مختص محصولات ہدف حاصل کریں۔

امجد زبیرٹوانہ نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال زیادہ ریفنڈز ادا کیے، ایف بی آر شارٹ فال پورا  کرنے کیلئے فی الحال کوئی نیا ٹیکس زیر غور نہیں ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید