• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں حملے تیز کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بم باری سے 20 اور غزہ شہر میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔

نصیرات پناہ گزین کیمپ حملے میں ملبے تلے دبے متعدد زخمی افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 64 افراد شہید ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید