• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 862 پوائنٹس کا اضافہ

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج ایک موقع پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس مثبت رہا لیکن انڈیکس کا تاحال 73 ہزار 300 کا ریکارڈ اب تک برقرار ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج کاوربار کے اختتام پر 862 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 764 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار 60 رہی۔

حصص بازار میں آج 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ساڑھے 24 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج نواسی ارب روپے بڑھی ہے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 886 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید