کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال سے پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹائیفائڈ، ڈائریا اور ٹی بی کا باعث بننے والے بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں سال 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے 13 لاکھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ماہرین صحت کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال ان ادویات کو بیکٹیریا کے خلاف غیر مؤثر کر رہا ہے۔