• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 روز کے دوران شدید گرمی کی لہر اثرانداز رہے گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے، 10 روز کے دوران شدید گرمی کی لہر ملک کے بیشتر مقامات پر اثرانداز رہے گی۔

نجی موسمیاتی ادارے کے مطابق گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی، اس دوران درجہِ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔

کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے بہتر رہے گا، درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دادو 48 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جبکہ نواب شاہ، سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں سبی میں 46، حیدرآباد، سرگودھا اور ساہیوال 45 ، فیصل آباد اور ملتان 44، تربت اور نوکنڈی میں 42 ڈگری جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید