• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 3 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 3 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ عدالت نے پولیس تھانہ کپ کے اے ایس زمان ، جمال اور اطہر کو منشیات کے مقدمہ میں عدالت میں بطور گواہ طلب کیا ہوا تھا ۔ عدالت کی طلبی پر پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز ان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے 18 مئی کو عدالت میں پیش کریں ۔
ملتان سے مزید