• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر سے ملاقات کا بانی PTI نے خیرمقدم کیا‘ بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی سفیر سے ملاقات کا خیر مقدم کیاہے ‘ڈونلڈبلوم سے ملاقات کا سائفرمعاملے سے کوئی تعلق نہیں ‘9مئی کوپرامن ملک گیر احتجاج کریں گے جبکہ بابراعوان کا کہناہے کہ ہمارے راستے کھل چکے ہیں‘ راستے بند کرنے والوں نے ہمارے راستے کھول دیئے‘شعیب شاہین نے کہا کہ 9 مئی ریاستی جبر سے شروع ہوا، عمران خان کو ریاستی اداروں نے اغوا کیا‘کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز خراب ہیں، آپ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز صرف بیڈ روم میں چلتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم نے 9 مئی کا ڈرامہ رچایا۔منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرکا کہناتھاکہ پہلے انتظارپنجوتھاکو روکا گیا اور آج شیر افضل مروت کو اندر جانے نہیں دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید