• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوز رپوٹر)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین خان عمران کی گرفتاری کے خلاف اختجاج کےدوران 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمات میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کےدفعات شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست مزید سماعت ملتوی کردی ۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے دائر درخواست کی سماعت شروع کی تو اس دوران سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں سینئر وکیل قاضی انور ہے اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے آج سماعت ملتوی کی جائے اس دوران جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ تو سپریم کورٹ میں بھی زیر التواء ہے جس کے جواب میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وہ کیس ملٹری کورٹس کے قیام کے حوالے سے ہے جبکہ یہ درخواست 9 مئی کے مقدمات میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے دفعات شامل کرنے کے خلاف ہے عدالت نے سینئر وکیل قاضی انور ایڈوکیٹ کی طبیعت ناساز ہونے پرسماعت ملتوی کردی
پشاور سے مزید