• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتاریاں شمالی انگلینڈ کے علاقے سے کی گئیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق چار مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جن میں بولٹن، گریٹ لیور (Great Lever)، ابرام (Abram) اور ہنڈلی ایریاز شامل ہیں۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

برطانوی پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں پینتیس، چھتیس اور اکاون برس ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید