• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خارجہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسپین، آئرلینڈ، ناروے کا شکریہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ۔ فوٹو: فائل
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ۔ فوٹو: فائل

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور سلوانیا کا شکریہ ادا کیا۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ درست وقت پر درست فیصلہ لینے اور اندھیرے میں امید کی کرن بننے کے لیے ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل، امن اور بقائے باہمی کےلیے امید کی کرن دینے کا یہ صحیح لمحہ ہے۔

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے گزشتہ روز فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید