بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
برلن میں واقع جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
جرمن ریسرچ سینٹر کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ 84 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
دریں اثنا بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار میں تھا، تاہم اس کے جھٹکے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور اس کے دارالحکومت گوہاٹی اور میگھالے کے شہر شیلانگ میں بھی محسوس کیے گئے۔