• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی استحکام کے لیے برطانوی کنسلٹنٹ کی خدمات

 اسلام آباد (مہتاب حیدر ) حکومت ملکی اقتصادیات کے استحکام کےلیے غیر ملکی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کررہی ہے ۔ اقتصادیات نے ایسی کوئی پالیسی مرتب کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ حکومت بر طانوی انٹر نیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کررہی ہے ۔ جو آئی ایم ایف سے وسط مدتی بیل آؤٹ پیکج سے قبل ملکی اقتصادیات کے استحکام کا خاکہ تیار کرے گا ۔جس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی شامل ہے ۔ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ملک کو درپیش سنگین اقتصادی چیلنجوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت برطانوی کنسلٹنٹ اسٹیفن ڈرکون کی خدمات سے حاصل کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ اس حوالے سے پالیسی سازوں کے ساتھ مکالمے کا ایک دور ہو چکا ہے ۔ اب بر طانوی ماہرکو ہوم کرؤن اسٹیبلائزیشن پروگرام کے عنوان سے اقتصادی بیانیہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو اس امر کی تصدیق کی ۔ سوا ل یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت اس مقصد کے لیے ملکی انسانی و سائل سے استفادے میں کیوں ہچکچا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت منصوبہ بندی سے وابستہ ادارے پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیو لپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای ) کے قیام کی کیا افادیت ہے ۔ جو ایک ریسرچ انسٹی ٹیوشن ہے ۔پی آئی ڈی ای نے ماضی قریب میں بڑا کام کیا ہے ۔ لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔جبکہ بر طانوی ہائی کمیشن اور پاکستان کی وزارت خزانہ کو تک برطانوی کنسلٹنٹ سے کی گئی درخواست سے آگاہ کیا گیا ۔ پروفیسر اسٹیفن آکسفورڈیو نیورسٹی میں اقتصادی پالیسی کے پروفیسر ہیں ۔ وزارت خزانہ میں بجٹ سازی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے ۔ جس میں پی ایس ڈی پی کے تحت انڈ یکٹیو بجٹ سبلنگ (آئی بی سی ) کے لیے 500ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں ۔ وزارت منصوبہ بندی پی ایس ڈی پی کی مد میں بجٹ کا حجم 700ارب سے 800ارب روپے تک چاہتی ہے ۔ وزارت خزانہ 7جون کو قومی بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے لیکن یہ تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین سے متضادم ہے ۔ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔ دریں اثناء جمعرات کو یہاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیو ڈیو پمنٹ آفس کے چیف اکنا مسٹ عدنان قادر اور ان کے ساتھ پاکستان میں بر طانوی ہائی کمشنرجین میریٹ سے ملاقات کی پروفسیر عدنان قادر خان نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ایف سی ڈی او نے حال ہی میں کئی اہم منصوبوں پر کام مکمل کیا ہے ۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادیات تر قی کےلیے بر طانوی عزم اور حمایت کا اعادہ کیا ۔
اہم خبریں سے مزید