• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں اسلحے کا آزادانہ استعمال


سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں اسلحے کا دن دہاڑے آزادانہ استعمال کیا گیا۔

بھاری اور جدید اسلحے سے دو گروہوں کی ایک دوسرے پر اسٹریٹ فائرنگ کی گئی مبینہ طور پر راکٹ لانچر بھی استعمال کیے گئے، علاقہ فائرنگ کی گھن گرج سے گونج اٹھا، لوگ گھروں میں چھپ کر جان بچانے پر مجبور ہوگئے۔

 لاڑکانہ کا علاقہ رتو ڈیرو بھاری اسلحے سے مسلسل فائرنگ کےباعث نو گو ایریا بن گيا، شہر کا اہم ترین تجارتی مرکز ریشم گلی سمیت تمام بازار بند ہوگئے۔

 موقع پر نہ پہنچںے والی پولیس کا کہنا ہےکہ یہ رتو ڈیرو میں ویسر اور جلبانی قبیلے کے درمیان تنازع پر فائرنگ ہورہی ہے جو دو دن سے جاری ہے۔

صوبائی وزير داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لے کر فائرنگ ميں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے، فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید