• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری فیملی کا زندہ بچ جانا ایک معجزہ تھا،Hainault حملے میں بچ جانے والے کا بیان

لندن(پی اے )Hainault حملے میں بچ جانے والےLos Rios Polania نے کہا ہے کہ میری فیملی کا زندہ بچ جانا ایک معجزہ تھا ،Los Rios Polania اپنی بیوی اور4 سالہ بچی کے ساتھ30 اپریل کو سورہاتھا جب ایک تلوار بردار شخص گھرمیں گھس آیا ،گھرمیں گھس آنے والے کے ساتھ مزاحمت کے دوران Los Rios Polania کے ہاتھ شدید زخمی ہوئے تھے اس علاقے میں 4 دیگر افراد پر بھی حملے کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں 14سالہDaniel Anjorin زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیاتھا ،اس واقعے میں گزشتہ مزید 3 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔انھوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے بعد میں سمجھ رہاتھا کہ میں اورمیری بیوی اور بچی سب مرنے والا ہوں ،انھوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ اس دن کمرے میں ایک معجزہ ہوگیا اس نے گیا کہ گھر میں گھس آنے کا مقابلہ کرنے کیلئے چاروں طرف کوئی ایسی چیز تلاش کررہاتھا جس کے ذریعے میں اپنا اور اپنی بیوی اور بچی کا دفاع کرسکوں۔مجھے قریب میں صرف تکیئے اور بچی کے کھیلنے کا ٹیڈی بیئر ہی مل سکا ،Los Rios Polania کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے تاہم زخمیوں کی نوعیت کے پیش نظر اسے دوبارہ سرجری کیلئے ہسپتال جانا پڑے گا ،ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کا ہاتھ بچانے کیلئے اس کی شریانوں کو بحال کرنے کیلئے 10 گھنٹے تک سرجریز کی تھیں بعد میں ڈاکٹر نے اسے خوشخبری سنائی کہ جس انگلی کے بارے میں اس کا خیال تھاکہ وہ انگلی ضائع ہوگئی ہے اسے بھی بچالیا گیا۔Los Rios Polaniaنے بروقت امداد بہم پہنچانے پر پیرا میڈیکل عملے،ڈاکٹروں اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ،Los Rios Polania نے بتایا کہ ابھی تک وہ اس خوفناک خواب کے اثرات سے ابھی تک باہر نہیں نکل سکا ہے۔اور وہ سمجھتاہے کہ اب اسے رہنے کیلئے کہیں اور کوئی جگہ تلاش کرنا پڑے گی۔ہفتہ کو Daniel کے والدین نے ایک بیان میں اپنے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اپنے پیارے بچے کی جدائی کے بعد ہماری فیملی تباہ ہوچکی ہے اس وقت ہمارے لئےیہ بتانا ممکن نہیں کہ اس دن کیاہواتھا انھوں نے کہا کہ Daniel اس دن گھر سے اسکول گیاتھا اور پھر وہ اب کبھی نہیں آئے گا ہمارے بچے اپنے پیارے اور انتہائی قیمتی بھائی سے محروم ہوگئے اور ہم نے اپنا انتہائی پیارا بیٹا کھودیا۔

یورپ سے سے مزید