پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تفتیشی ٹیم نے پوچھ گچھ کا دوسرا دور مکمل کرلیا۔
سانحہ 9 مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات کی تفتیش کےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔
لاہور سے راولپنڈی تفتیش کےلیے آئی ہوئی ٹیم پوچھ گچھ کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایس پی عثمان کی سربراہ میں جے آئی ٹی ٹیم آج دوپہر سوا 12 بجے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی اور سوا 2 گھنٹے تک شاہ محمود قریشی سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے۔
جے آئی ٹی میں انسپکٹرز عالم، ولید، مالک اور محمد ارحم شامل تھے جبکہ تفتیشی ٹیم کے ساتھ اے ایس آئی ایوب، شاہد اور اہلکار اظہر بھی موجود تھے۔