• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم انشورنس کے پریمیئم میں 19 فیصد اضافہ کردیا گیا

لندن (پی اے ) برطانیہ کی انشورنس کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں رواں سال کی پہلی سہہ ماہی سے ہوم انشورنس کے پریمیئم میں 19 فیصد یعنی 60 پونڈ سالانہ کا اضافہ کردیاگیا۔ایسوسی ایشن کا رواں سال کی پہلی سہہ ماہی سے شدید سردی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے ہوم انشورنس کے پریمیئم میں3فیصد اضافہ کیاگیاتھا جس کی وجہ سے ہوم انشورنس ،مشترکہ بلڈنگز کا پریمیم 375 پونڈ کردیاگیاتھا جبکہ2023میں پریمیم 315 پونڈ تھا ،ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ سہہ ماہی پریمیئم میں3 فی صد اضافہ گزشتہ سال ریکارڈ کئے گئے 4فیصد کے مقابلے میں کم ہے۔ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ اگر افراط زر کے تناظر میں دیکھاجائے تو یہ 2016 کی پہلی سہہ ماہی سے بھی کم ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال موسم بہت خراب رہا جس کی وجہ سے موسم سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے 573 ملین پونڈ کے کلیم طلب کئے گئے۔ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال کے آخر میں طوفان بابیٹ ،کیارن اور ڈیبی سے گھروں کو مجموعی طورپر352ملین پونڈ کا نقصان پہنچا۔ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان موسم سے ہونے والی تباہی میں سرفہرست تھے ،اے بی آئی کے پالیسی ایڈوائزر جنرل انشورنس کا کہناہے کہ ہمیں دوسرے اہم اقدامات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے جس میںسیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں مکانوں کی تعمیرسے متعلق قوانین میں اصلاحات شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید