• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد کا پلان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا، وفاقی بجٹ کی تیاری پر پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید