• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کی ذمہ داری، راجہ مظفر

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کریں ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت کشمیر ی عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا پاکستان کے ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے۔ان کے بنیادی حقوق اورآزادی اظہاررائے کااحترام کیا جائے۔ کشمیر ی عوام پاکستان کی سالمیت اور قومی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امریکہ میں جے کے ایل ایف کے قائم مقام چیئرمین اینڈ ایشین ڈیموکریسی فورم کے سربراہ راجہ مظفر نے آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہکشمیر ی عوام کے بنیادی حقوق کو سیاسی رنگ دینا حقا ئق کے منافی ہے۔ کشمیر کے دونوں اطراف کشمیریوں میں بےروزگاری، اقتصادی، معاشی، سیاسی و سفارتی سطح پر احساس محرومی میں اضافہ ہو رہاہے ۔ اس احساس محرومی اور بنیاد ی حقوق کے لیے کشمیر ی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے فورم سے کشمیر ی عوام نے قومی سطح پر اپنے بنیادی حقوق کی خاطر تحریک شروع کی جس کے نتیجے وہ اپنے حقوق تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس پرہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ راجہ مظفر نےوزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ دوران اپنے حقوق کی تحریک جو لوگ گرفتار ہوئے ان کو فوری طور رہا کیا جائے اور ان پر لگے مقدمات فوری ختم کیے جائیں۔ راجہ مظفر نے کہا کشمیر کی سنگین ترین صورتحال مطالبہ کر تی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کردار ادا کرے ۔ کشمیر ی عوام کو حق خودارادیت دیا جائے۔ کشمیر کے موجودہ حالات مطالبہ کر تے کے اقوام متحدہ اور ممبران یو ایں سیکورٹی کونسل کشمیر ی 15 اگست 1947 سے قبل والی پوزیشن بحال کرنے کے اقدامات کرے۔انہوں نے تمام کشمیر ی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ایک روڈ میپ پر متحد ہو جائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ھونے والے انتخابات سے مسلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔بھارت کے حکمران نام نہاد انتخابات کے ذریعے کشمیریوں پر اپنی مرضی مسلط کر نا چاہتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید