• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشکیک میں صورتحال پُرسکون اور قابو میں ہے، کرغزستان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بشکیک واقعات پر کرغزستان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں آج صورتحال پُرسکون اور قابو میں ہے۔

کرغز وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بشکیک میں غیرملکی طلبہ کے خلاف احتجاج آج صبح ختم ہوگیا تھا۔ پولیس نے مطاہرین کے درمیان صلح کروا کر علاقہ کلیئر کروادیا تھا۔

کرغز وزارت خارجہ نے کہا کہ بشکیک میں مظاہروں کے دوران 29 افراد زخمی ہوئے۔ بشکیک میں طلبہ ہاسٹل میں 13 مئی کے جھگڑے میں 4 مصری شہریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

کرغز وزارت خارجہ نے کہا کہ بشکیک کی صورتحال پر غیرملکی میڈیا غلط معلومات پھیلارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا، سوشل میڈیا پر غلط معلومات دی جارہی ہیں۔ مقامی و غیرملکی میڈیا نمائندے صرف کرغز حکام سے مستند معلومات لیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید