• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتاشا کے ساتھ رہنے کے لیے بہت صبر کی ضرورت ہے: ہاردیک پانڈیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ کے موجودہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک پرانا انٹرویو وائرل ہے۔

اس پرانے انٹرویو میں ہاردیک پانڈیا اپنی اہلیہ نتاشا کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور اُنہیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے پر سراہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردیک پانڈیا میں طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں جبکہ اس جوڑے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

حال میں اختتام پزیر ہونے والی انڈین پریمئر لیگ کے دوران بھی ہاردیک کی اہلیہ نتاشا میدان سے غائب تھیں جس کے بعد سے اس جوڑی میں علیحدگی کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔

ایسے میں کرکٹر کا اہلیہ سے متعلق دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نتاشا کے ساتھ رہنے کے لیے بہت زیادہ صبر کی ضرورت ہے۔


کرکٹر اہلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے پرانے وائرل کلپ میں کہہ رہے ہیں ’نتاشا کے آنے بعد میری زندگی پہلے سے زیادہ خوشگوار اور پرجوش ہو گئی ہے، نتاشا کے بعد میرے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں کیوں کہ نتاشا ہی نے مجھے  مسائل کا حل تلاش کرنے کا طریقہ سکھایا ہے، میں نے صبر کرنا سیکھ لیا ہے اور اس کے بعد میں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے کیوں کہ نتاشا کے ساتھ رہنے کے لیے بہت صبر کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردیک پانڈیا نے مئی 2020ء میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے درمیان شادی کی تھی۔

شادی کے دو ماہ بعد اِن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، معروف شخصیات ایک بیٹے، 3 سالہ آگستیہ پانڈیا کے والدین ہیں۔

ان کی علیحدگی کی افواہیں اس وقت آن لائن منظرِ عام پر آئیں جب نیٹیزنز نے دیکھا کہ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ’پانڈیا‘ نام ہٹا کر ہاردیک پانڈیا کے ہمراہ اپلوڈ کی گئی سب تصویریں حذف کر دی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید