• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات پر نظر ثانی کی ہدایت

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ نے فیز ٹو کے تحت وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے بارے میں کمیٹی کی سفا ر شات کا جائزہ لے کر انہیں وزرا کی رائے کی روشنی میں دو بارہ کا بینہ میں پیش کرنے کی ہدا یت کی ہے۔ 

یہ ہدایت گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں دی گئی جو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کو بتایا گیا کہ ان سفارشات کی منظوری کے بعد قومی خزانے کو 42اعشاریہ 1 ارب روپے کی بچت متوقع ہے ۔

فاقی کابینہ کو حکومت کی رائٹ سا ئزنگ کے حوالے سے بنائی گئی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، وزارت تجارت، وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور ان وزارتوں سے متعلقہ اداروں کی را ئٹ سائیزنگ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ 

کمیٹی نے مذکورہ وزارتوں کے کچھ اداروں کو مکمل بند کرنے اور کچھ اداروں کو ضم کرنے کی سفارشات پیش کیں۔ کمیٹی نے ان وزارتوں کے سیکریٹریٹ میں اسٹاف کی پوسٹس 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز بھی دی ۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ ان سفارشات کی منظوری کے بعد قومی خزانے کو 42اعشاریہ 1 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ کابینہ اراکین نے ان سفارشات پر اپنی آراء دیں۔

 وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں ان وزارتوں کی رائٹ سا ئزنگ کے حوالے سے سفارشات اور عملدرآمد کا جائزہ لے کر وفاقی کابینہ میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی جانب سے پارہ چنار کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید