• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش ہیں برابری، عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ برابری اور عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ معاملات طے پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی حل کے لیے ہم آئی سی سی بورڈ ممبرز کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے تعمیری کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے مفاد کو فروغ دینے کے لیے بورڈ ممبرز کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان کےلیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ اس پریمیئر ایونٹ کا انعقاد کرائیں گے، ہم چیمپئنز ٹرافی میں پوری دنیا کو خوش آمدید کہنے کےلیے خوش ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ہم پرعزم ہو کر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کےلیے ایک یادگار تجربہ ہوگا، ہم سب کے لیے اپنی مشہور میزبانی کرنے کے منتظر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید