• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کو چیمپئنز ٹی20 کپ کے بہترین کھلاڑیوں کے نام بتادیے گئے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو چیمپئنز ٹی 20 کپ کے بہترین کھلاڑیوں کے نام بتادیے گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مینٹورز کے ساتھ اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی، جس میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور مصباح الحق شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیمپئنز ٹی 20 کپ کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے دوران اجلاس کپ کے بہترین پرفارمرز کے حوالے سے استفسار کیا۔

میٹنگ کے دوران مینٹورز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی، اس دوران ہر شعبے کے بہترین پرفارمرز کے نام بتائے گئے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ سے تینوں شعبوں، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں 12 کے قریب بہترین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے مینٹورز سے گفتگو میں کہا کہ 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز کی تلاش کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس پی سی بی کے ذمے ہوگی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اسکلز کو مزید بہتر بنانے کےلیے کام کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےلیے ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں قومی سطح پر موقع دینا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید