مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی قیادت سے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق بڑا سوال پوچھ لیا۔
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے استفسا رکیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے اپنے 4 سالہ دور اقتدار میں حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی میڈیا میں تشہیر کیوں نہیں کی؟
انہوں نے مزید کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں۔ حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے، جو آج 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ آج بھی وقت ہے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ بنا کر تسکین کا سامان کر لے۔