• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ میں چوری کے شبہے میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔ 

ملزم کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں احتجاج کیا اور پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا۔ 

جھنگ کے تھانہ وریام والا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔ 

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بلال افتخار نے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ وریام اور تفتیشی افسر کو مطل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید