گوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ماں اور 18سالہ بیٹے نے طارق کو رسی سے باندھ کر تشدد کیا، اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پھر پھندا لگا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق طارق کے قتل کے بعد ماں بیٹا دوسری بیوی کے گھر پہنچ گئے، دوسری بیوی کی کال پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاش برآمد کرلی گئی، ماں بیٹے نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔