• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کا بجٹ12 جون کو پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ 11 جون کو آرہا ہے، ہم 12 جون کو پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے وفاق نے12 جون کی تاریخ رکھی تو ہم 14 جون کو پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو کسان کارڈ کا افتتاح ہوگا، بجٹ میں کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا پیکیج دیں گے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کےلیے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید