• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ، بھارت ٹیسٹ سیریز: اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹرافی کی گرینڈ لانچنگ 14 جون کو ہونا تھی، جو طیارہ حادثے کے باعث ملتوی کردی گئی۔

ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے بورڈز نے باہمی مشاورت سے تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرافی کو نام دینے کی لانچنگ تقریب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سائیڈ لائن پر 14 جون کو رکھی گئی تھی۔

کرکٹ ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کو جیمز اینڈرسن اور سچن ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز رواں ماہ شروع ہونا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید