• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج مغربی سسٹم داخل ہو گا، سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی نوید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی نوید سنا دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات مغربی بارشوں کا کم شدت کا سسٹم ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔

مغربی سسٹم کے زیرِ اثر سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر ختم ہو جائے گی۔

اس سسٹم کے تحت دادو میں 5 جون کی شام کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

6 جون کو دادو، جامشورو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور کشمور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

7 جون کو سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سسٹم کے باعث کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران کراچی میں درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید