دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی میں الیکشن آفیسر کی خالی اسامیوں کے لیے تحریری امتحانات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق راولپنڈی کے امتحانی مراکز میں کل ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے امیدواروں کو امتحان کی نئی تاریخ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ امتحان ناگزیر وجوہات اور امتحانی مراکز تک رسائی میں مشکلات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن آفیسر کے لیے کراچی اور لاہور میں کل شیڈول کے مطابق امتحان ہو گا۔