• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف کی لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللّٰہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کےلیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید