• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کے بیٹے نے مداحوں کو والد کی یاد دلا دی

فوٹو بشکریہ انسٹا گرام
فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھر کرنے والے ہر دلعزیز گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے مداحوں کو والد کی یاد دلا دی۔

بابر جنید جمشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر نعت پڑھتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں مسجدِ نبوی ﷺ میں بیٹھے اپنے والد مرحوم جنید جمشید کی پڑھی ہوئی مشہور نعت ’محمد کا روضہ قریب آ رہا ہے‘پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نعت پڑھتے ہوئے بابر کی آواز ہوبہو جنید جمشید جیسی محسوس ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی خوبصورت آواز کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔