• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 رینکنگ: بیٹنگ میں سوریا کمار یادیو، بولنگ میں عادل رشید پہلے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو جبکہ بولنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید نے پہلا نمبر اپنے نام کر رکھا ہے۔

بیٹنگ میں انگلینڈ کے کھلاڑی فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں یہ پوزیشن سری لنکا کے وانندو ہسارانگا نے حاصل کی ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بولنگ میں یہ درجہ افغانستان کے راشد خان نے حاصل کیا ہے، وہ اس سے قبل 7ویں پوزیشن پر تھے۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن اپنے نام کی ہے جبکہ بولرز میں یہ نمبر جنوبی افریقا کے اینریخ نور کو ملا ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں انگلینڈ کے جوز بٹلر نے بیٹنگ میں پانچواں نمبر حاصل کیا جبکہ افغانستان فضل حق فاروقی 6 درجے بہتری کے بعد 5ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ کے ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، تازہ درجہ بندی میں شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید