• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی پر چھوٹ ختم، اسٹیل و کاغذ پر اضافہ

وزیر خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی پر چھوٹ ختم کردی گئی۔

گذشتہ چند برسوں میں مقامی طور پر تیار کردہ شیشے کی برآمد میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 

مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی اور شیشے کی مصنوعات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹیز میں دی جانے والی رعایتوں پر چھوٹ ختم کی جا رہی ہے۔ 

اسکے علاوہ اسٹیل اور کاغذ کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

جبکہ اسٹیل اور بال بیئرنگز وغیرہ کی مقامی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لئے ان تمام اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹیز بڑھائی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید