• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ، اموات کی تعداد 49 ہوگئی، 40 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کویت میں رہائشی عمارت میں آ گ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔ جھلس کر 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

کویتی وزارت داخلہ کے مطابق عمارت کا مالک مبینہ غفلت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق کویتی حکام نے آگ سے متاثرہ افراد کی قومیت ابھی نہیں بتائی۔ 

دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ سے زخمی 30 بھارتی شہری اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ 

کویتی میڈیا کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں تقریباً 200 غیرملکی رہائش پذیر تھے۔

قومی خبریں سے مزید